پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے اور قانون و ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا سخت محاسبہ کیا جائے گا۔
جبکہ اختیارات سے تجاوز اور رشوت خوری کی شکایات پر برطرف کیے گئے اہلکاروں کو بحال نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ ہفتہ وار اردل روم کے دوران کیا، جہاں انہوں نے 35 اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے مختلف درخواستوں پر فیصلے اور عملدرآمد کے احکامات جاری کیے اور دورانِ علاج بے ہوشی کی حالت میں نرس پر تشدد کے الزام میں برطرف کیے گئے بینڈ سٹاف اہلکار طارق محمود کی بحالی کی اپیل پر بھی سماعت کی گئی۔