سیدوالا:متعدد ملزم گرفتار ناجائز اسلحہ ، شراب برآمد

سیدوالا:متعدد ملزم گرفتار ناجائز اسلحہ ، شراب برآمد

سیدوالا (نامہ نگار) سیدوالا پولیس نے دورانِ گشت متعدد مشکوک افراد کی تلاشی کے دوران چار ناجائز پسٹل برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

جبکہ دو افراد سے 20لٹر شراب بھی برآمد کر کے انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او ننکانہ صاحب نے اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، چوری اور ڈکیتی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں