وارداتیں:شہری ہزاروں روپے ،موٹرسائیکلوں سے محروم
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ روشن بھیلہ کے قریب ڈاکوؤں نے گگڑ سے روشن بھیلہ جانے والے تھہ شیخم کے رہائشی عبدالرشید ولد عبد الستارسے گن پوائنٹ پر 68ہزار روپے نقدی چھینی اور فرار ہوگئے ۔
تھانہ الہ آباد کے علاقہ اکبر پلازہ کے قریب چور شعیب کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ واپڈاآفس سے نامعلوم چور زاہد اشرف کی موٹرسائیکل لے اڑے ۔