مشیر وزیراعلیٰ کا سی بی ڈی کا دورہ ، اہم منصوبوں کا جائزہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اے آئی ا و خصوصی اقدامات علی مصطفی ڈار نے سی بی ڈی پنجاب کا دورہ کیا ۔۔۔
،جہاں ان کا استقبال سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین اور سی او او منصور جنجوعہ نے کیا۔دورے کے دوران، ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ و انویسٹر ریلیشنز علی وقار شاہ نے معزز مہمان کو سی بی ڈی پنجاب کے جاری اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے بھی اہم منصوبوں کا جامع جائزہ پیش کیا، جس میں خصوصی طور پر پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے آئی ٹی منصوبے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی پر روشنی ڈالی گئی۔