ایس ٹی آئیز کی بھرتیوں کی منظوری

ایس ٹی آئیز کی بھرتیوں کی منظوری

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا سکول ٹیچنگ انٹرنز سے متعلق بڑا فیصلہ ،پہلے سے بھرتی ایس ٹی آئز کو جاری رکھنے اور۔۔۔

 نئی بھرتیوں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کردی گئیں ۔پنجاب حکومت نے سکول ٹیچنگ انٹرنز، یعنی ایس ٹی آئیز سے متعلق اہم پالیسی فیصلہ کر لیا ہے ۔ پہلے سے بھرتی انٹرنز کے تسلسل کی منظوری دے دی گئی ہے ، جبکہ نئی بھرتیوں کے لیے بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اضلاع کو کوٹہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں