ہاؤسنگ سکیموں میں عوامی مفاد کی عمارتیں غیرفعال
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں نجی ہاؤسنگ سکیموں کی تیزی سے بڑھتی آبادی کے باوجود بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔۔۔
‘ جہاں پبلک بلڈنگ سائٹس برسوں سے غیر فعال پڑی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ان سائٹس کی بروقت ڈسپوزل نہ ہونے کے باعث سکول، ڈسپنسری، لائبریری اور دیگر کمیونٹی سہولیات قائم نہ ہو سکیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ عدالتی احکامات کے باوجود عملی پیش رفت سست روی کا شکار رہی اور پبلک بلڈنگ سائٹس کی ڈسپوزل بدستور تاخیر کا شکار ہے ، جس کے باعث ترقیاتی عمل غیر منظم ہو چکا ہے ۔زمین کی دستیابی کے باوجود اس کا بروقت استعمال نہ ہونا نہ صرف شہریوں کو سہولیات سے محروم رکھ رہا ہے بلکہ لینڈ مس یوز اور قیاس آرائیوں کو بھی فروغ دے رہا ہے ۔مزید برآں انفراسٹرکچر مکمل نہ ہونے اور واضح اصولوں کے فقدان کے باعث لیز اور نیلامی کا عمل بھی شفافیت سے محروم دکھائی دیتا ہے۔