1350لٹر جعلی دودھ تلف گاڑی ضبط، 3سپلائرزکوجرمانے

1350لٹر جعلی دودھ تلف گاڑی ضبط، 3سپلائرزکوجرمانے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔۔۔

، ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے علی الصبح ٹھوکر اور دیگر ناکہ جات کا دورہ کیا اور 164 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 59ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،1ہزار 350لٹر جعلی دودھ تلف کیا گیا، جعلسازی پر 1مقدمہ درج کرا کے سپلائر گاڑی ضبط کر لی گئی اور 3سپلائرز کو جرمانے عائد کیے گئے ، تفصیلات کے مطابق علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے شہر میں آنیوالے دودھ کی چیکنگ کی جا رہی ہے ،ٹیسٹ فیل ہونے پر سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا،تلف کردہ سفید محلول کو لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں