10اضلاع میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا فیصلہ
رحیم یار خان‘راجن پور‘ راولپنڈی‘چکوال‘جہلم‘ اٹک‘تلہ گنگ‘ مری شامل
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صاف پانی پروگرام میں اہم پیش رفت، مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے کے فیصلے ،سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ایک جدید لائیو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت دی کہ ڈیش بورڈ میں جدید اے آئی فیچرز اور رئیل ٹائم ڈیٹا کولیکشن کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ لائیو مانیٹرنگ فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا ایک جدید کمپلیکس قائم کیا جائے گا، جبکہ تحصیل سطح پر فیلڈ ٹیمز بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ منصوبوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔یہ خصوصی اجلاس پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی ایس پی اے زاہد اکرم بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر سی ای او صاف پانی اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب صاف پانی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں رحیم یار خان، راجن پور، راولپنڈی، ، اٹک، تلہ گنگ، مری شامل ہیں۔