گورنر سے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ملاقات

گورنر سے وزیر صحت بلوچستان  بخت محمد کاکڑ کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے ملاقات کی۔۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں اور بین الصوبائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت بلوچستان نے گورنر پنجاب کو صوبے میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے بارے آگاہ کیا۔گورنر نے کہا کہ صوبوں کے درمیان طبی شعبے میں تعاون سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ طب کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں بالخصوص جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں