بچی سے زیادتی کاملزم رہا کرنیکاحکم
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم غفورکی چودہ سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔
، ملزم کو سیشن کورٹ نے 2021 میں چودہ سال قید کی سزا سنائی، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں کیا گیا، پولیس نے مقدمے میں زیادتی کی دفعات تاخیر سے لگائیں۔