غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف بڑا آپریشن‘114املاک سربمہر
لاہور(سٹاف رپورٹرسے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 114املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔۔
ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، شادباغ، گلشن راوی، نیو مسلم ٹاؤن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا ۔غیر قانونی کمرشل استعمال پرڈیفنس روڈ پر55املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پربابربلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں 7املاک، شاد باغ، گلشن راوی اور نیو مسلم ٹاؤن میں 42املاک سیل کی گئیں ۔