اے ڈٖی سی آر کے ٹریک سوٹ میں پیشی پر ہائیکورٹ برہم
شوکاز نوٹس جاری، افسر کا عدالت میں رویہ قابل افسوس :جسٹس انوار حسین
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی 13ایکڑ اراضی ایکوائر کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت،جسٹس انوار حسین نے اے ڈی سی آر گوجرانولہ طیب رزاق کے نامناسب ٹریک سوٹ پہن کر پیش ہونے اور رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی آفیسر کو معافی دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا لاء افسر عدالتی حکم پر عملدرآمد کراتا ہے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ افسر کا عدالت میں رویہ انتہائی قابل افسوس ہے ،افسران پبلک سرونٹ ہیں۔