گھروں کی تعمیر کیلئے 191ارب خطیر رقم کے بلاسود قرضے جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے کم آمدن افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 191ارب سے زائد خطیر رقم کے ۔۔
بلاسود قرضے جاری ہونا کامیابی ہے ۔ 1لاکھ 35 ہزار 410خاندانوں کو اب تک گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ 91 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہونا ریکارڈ بن چکا ہے ۔ زیر تعمیر 42ہزار گھر بھی رواں مالی سال میں مکمل ہونگے ۔ 12ہزار سے زائد خاندانوں کو جلد بلاسود قرض کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ ماہانہ اقساط کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد وصولی پروگرام کی شفافیت کا عملی ثبوت ہے ۔