ٹریفک پولیس کو چالان کیلئے روزانہ کا ٹارگٹ دینے کا اقدام چیلنج
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ ،پنجا ب میں ٹریفک پولیس کو چالان کے لیے روزانہ کا ٹارگٹ دینے کا اقدام چیلنج ۔۔
، درخواست گزار وکیل جمیلہ فاطمہ نے مؤقف اپنایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو یومیہ 25چالان کرنیکا ٹارگٹ دیا گیا ہے ،چالان کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا ہے نہ کہ اسے ریونیو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنانا،مقررہ ہدف کی بنیاد پر چالان کرنا بدنیتی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔