ڈینگی لاروا ملنے پر 10گھروں میں فوری سپرے کا حکم
لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے \'ستھرا پنجاب\' ویژن اور ترقیاتی پروگرام کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تحصیل سٹی کا دورہ کیا اور ۔۔
شہر میں جاری مختلف عوامی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ڈینگی لاروا ملنے پر10 گھروں میں فوری سپرے کرنیکا حکم دیا گیا۔ چیف آفیسر ایم سی ایل، اے سی سٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔