عید سے قبل مویشی منڈیوں کی آن لائن نیلامی کا شیڈول جاری
لاہور میں پانچ عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنا کیٹل کمپنی کی ذمہ داری ہو گی
لاہور (عمران اکبر )عید قربان سے قبل مستقل و عارضی مویشی منڈیوں کے انتظامات کا معاملہ ،پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی مویشی منڈیوں کی آن لائن آکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2026-27میں پنجاب کی 114مستقل مویشی منڈیوں کی نیلامی ہوگی۔عید قربان پر لاکل گورنمنٹس 183عارض منڈیال فعال کرنے کی نشاندہی کرے گی ،لاہور میں پانچ عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنا کیٹل کمپنی کی ذمہ داری ہو گی ۔بڈنگ ڈاکومنٹس کے حصول کے لیے پی ایس آئی ڈی کے ذریعے آن لائن بینکنگ کے استعمال سے حاصل کیے جائینگے ۔ مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کیلئے بڈ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 مئی 2026 شام 5بجے مقرر کر دی گئی ہے ۔مویشی منڈیوں کے ٹھیکوں کیلئے بڈ سکیورٹی جمع کرانے کیلئے بھی 11مئی 2026کی ڈیڈ لائن مقرر ۔ بڈ فارم اور بڈ سکیورٹی دونوں کی ادائیگی سالانہ ٹھیکہ جات برائے یونیفائیڈ جانور فیس بمعہ فراہمی متعلقہ سہولیات کا کنٹریکٹ یکم جولائی 2026تا 30جون 2027 تک کنٹریکٹ کیا جائیگا۔چیف ایگزیکٹو کیٹل کمپنی آفیسر بلال ہاشم کا کہنا ہے کہ اس بار عیدالاضحی کے موقع پر لاہور میں 5مختلف مقامات پر عارضی سیل پوائنٹ لگائیں جائیں گے ۔