سرکاری سکولوں کے طلبہ کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کے طلبہ کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کا فیصلہ

سائیکالوجی ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری ،طالبات کو خصوصی ترجیح دی جائیگی

لاہور(خبر نگار)لاہور میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کی ذہنی صحت پر توجہ دینے کا اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جہاں نفسیاتی بہبود پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں میں سائیکالوجی ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے ، جس کا مقصد طلبہ کی ذہنی صحت کو بہتر بنانا اور ان میں جذباتی آگاہی پیدا کرنا ہے ۔پروگرام کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو شامل کیا جائے گا، جبکہ طالبات کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ سیشنز میں جذباتی مضبوطی، ریزیلینس، پرسنل سیفٹی اور کیریئر گائیڈنس جیسے اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ماہرین سمایہ بٹ اور دایان ظفر اس پروگرام کی قیادت کریں گے جبکہ انٹرنی ٹرینرز بھی ان کے ساتھ معاونت کریں گے ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سکول انتظامیہ کو مکمل تعاون کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور پروگرام کو باقاعدہ منظوری کے بعد مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ اقدام طلبہ کی ذہنی نشوونما اور بہتر تعلیمی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں