آئی ٹی انٹرن شپ :دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کاآغاز
منتخب امیدواروں کو معروف آئی ٹی کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا
لاہور(خبر نگار)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ’’سی ایم آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ میں آئی ٹی کمپنیوں کی کامیاب رجسٹریشن کے بعد اب دوسرے مرحلے میں امیدواروں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد صوبہ بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مستحکم بنانا اور باصلاحیت فارغ التحصیل نوجوانوں کو آئی ٹی کمپنیوں سے منسلک کر کے عملی تجربہ فراہم کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے ۔پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو معروف آئی ٹی کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں وہ عملی تجربہ حاصل کر سکیں گے ، اپنی فنی مہارتوں کو فروغ دیے سکیں گے۔ور ایک مضبوط پروفیشنل پورٹ فولیو بنا سکیں گے ۔ انٹرن شپ کی مدت پانچ ماہ ہو گی جس کے دوران ماہانہ 50,000 روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا عملی ثبوت ہے۔