5میٹ پروسیسنگ یونٹس بند‘2450کلو ناقص گوشت تلف
یونٹس میں ناقص سٹوریج، ٹوٹے گندے فرش اور تعفن زدہ ماحول پایا گیا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور میں 5میٹ پروسیسنگ یونٹس بند کر کے 2ہزار 450 کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اسد اللہ نے بکر منڈی لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ناقص بدبودار گوشت برآمد ہونے پر 5میٹ یونٹس بند کیے گئے ،یونٹس میں ناقص سٹوریج، ٹوٹے گندے فرش اور تعفن زدہ ماحول پایا گیا، ایکسپائر گوشت کا قیمہ اور چھوٹی پیکنگ تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔ موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے تلف کردہ گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا،برآمد کردہ گوشت انسانی استعمال کے لیے انتہائی مضر تھا، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا میٹ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ،حشرات کی روک تھام کے لیے قوانین کے مطابق مناسب اقدامات نہ تھے ،میٹ یونٹس شاپس کے لیے گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی دیکھانا لازم ہے۔