سبزہ زار:شہری کو خنجر گھونپ کر زخمی کرنیوالا گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے میں لڑائی کے دوران اویس نامی شخص نے معمولی بات اپنے دوست کو پیٹ میں خنجر گھونپ دیا ۔۔۔
جس سے اس کی انٹریاں باہر نکل آئیں، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔سبزاہ زار کے علاقے میں اویس نے وسیم پر خنجر سے وار کیا جو کہ خنجر پیٹ کے کافی اندر تک چلا گیا،خنجر کے وار سے مضروب وسیم کے پیٹ سے انتڑیاں باہر آ گئیں۔