برکی :بچے سے زیادتی کے مرتکب 2ملزم گرفتار

برکی :بچے سے زیادتی  کے مرتکب 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) برکی پولیس نے 12سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کرنیوالے 2درندے فیضان اور عثمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے دوست کا فارم ہاؤس دیکھانے کے بہانے فارم ہاؤس لے گیا تھا جہاں دونوں ملزمان نے ملکر فارم ہاؤس میں بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ،اطلاع ملنے پر متاثرہ بچے کے والد صفدر کی مدعیت میں نامزد ملزم فیضان اور عثمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں