وزیر اعلیٰ مریم نواز سے الیکٹرو بسوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

 وزیر اعلیٰ مریم نواز سے الیکٹرو  بسوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

لاہور (این این آئی)رائے ونڈ کی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے الیکٹرو بسوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔۔۔۔

لاہور روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم آپکے رہائشی علاقے کی طالبات ہیں‘ہمارے لئے سفری سہولیات کا فقدان ہے ،الیکٹرو بس کے انتظار میں کافی دیر سڑک پر کھڑا ہونا پڑتا ہے ،الیکٹرو بسوں کی تعداد میں اضافے کیساتھ ساتھ سپیڈو بس کا اجرا بھی کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں