ایرانی قونصل جنرل کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

 ایرانی قونصل جنرل کی سپیکر پنجاب اسمبلی  سے ملاقات،ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

لاہور(سیاسی نمائندہ)لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل مہران موحدفر نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے ۔۔۔

ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران قونصل جنرل مہران موحدفر نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں