سول سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے لرننگ فیسٹیول کاآغاز

سول سروسز اکیڈمی کے اشتراک  سے لرننگ فیسٹیول کاآغاز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان لرننگ فیسٹیول لاہور میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوگیا۔۔۔

، جس کی میزبانی سول سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے کی جا رہی ہے ۔ افتتاحی تقریب نے علم، تخلیقی صلاحیتوں اور سماجی تبدیلی کے ایک بھرپور سفر کا آغاز کیا۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور فرحان خواجہ سمیت ملک بھر سے ممتاز ادبی شخصیات، ماہرین تعلیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اپنے افتتاحی کلمات میں فرحان عزیز خواجہ نے بتایا کہ دو روزہ فیسٹیول کے دوران 75 سے زائد سیشنز منعقد ہوں گے ، جن میں مختلف موضوعات اور شعبہ جات کا احاطہ کیا جائے گا۔ امینہ سید ، شائستہ پرویز ملک نے بھی خطاب کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں