یونیک گروپ:علامہ اقبال کے یوم وفات پر تقریب

یونیک گروپ:علامہ اقبال کے یوم وفات پر تقریب

نئی نسل میں فکرِ اقبال اجاگر کرناتعلیمی اداروں کی ذمہ داری :مقررین

لاہور (سٹاف رپورٹر )یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ وفات کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ عبدالمنان خرم نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا آشر تھیں۔تقریب میں معروف سکالر بریگیڈیئر (ر) وحید الزماں، زید حسین، پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، ڈاکٹر عظمت رباب اور نامور گلوکارہ شبنم مجید شامل تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبدالمنان خرم نے کہا کہ نئی نسل میں فکرِ اقبال کا شعور اجاگر کرنا تعلیمی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔اساتذہ اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور انہی کی رہنمائی سے طلبہ میں اقبال کی فکر کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ علامہ اقبال کی شاعری ہمیں زندگی گزارنے کے اصول سکھاتی ہے اور وہ ایک سچے عاشق رسول تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں