تقریب تقسیم انعامات ’’سونا سے ہے کامیابی‘‘کاانعقاد
2 سال سے بھی کم عرصے میں ملک بھر میں 244سونا سینٹرز فعال
لاہور (سٹاف رپورٹر )سونا سینٹرنے ضلع شیخوپورہ کے کاشتکاروں کے لیے مریدکے میں ایک کامیاب تقریبِ تقسیمِ انعامات کا پروگرام ــ\\\"سونا سے ہے کامیابی\\\" کاانعقاد کیا۔ یہ تقریب کمپنی کے کسانوں کی معاونت اور سہولت کے لیے منعقدہ پراگرامز کا تسلسل ہے ۔ تقریب کے دوران سونا سینٹر کے رجسٹرڈ کسان شہباز حسین بھٹی کو بذریعہ قرعہ اندازی ایک ٹریکٹر انعام کے طور پر دیا گیا۔ یہ اقدام سونا سینٹر کے کسانوں کو بااختیار بنانے اور زرعی شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔دو سال سے بھی کم عرصے میں ملک بھر میں 244 سونا سینٹرز فعال ہو چکے ہیں ،جوکہ عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہیں اور حکومتی و دیگر شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان میں زرعی طریقوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کا ہدف رکھتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔