شادمان :جیل روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان کے علاقے جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا ۔۔
۔پولیس کے مطابق 12 سالہ نور فاطمہ والدین کے ہمراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئی، جہاں سڑک پار کرتے ہوئے بچی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی میت مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔