بیویوں کو قتل کرنیوالے 2 شوہر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے 5بچوں کی ماں کو گلا کاٹ قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔۔۔
پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ بی بی 5 بچوں کی ماں اور سادھوکی گاؤں میں رہائش پذیر تھی ،کاہنہ پولیس نے ضلع ساہیوال سے ملزم آصف کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔دریں اثنا شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے سکول ٹیچر بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار کر لیا ۔