1354حادثات پرریسپانڈ
لاہور(این این آئی)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1354 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1354 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 733 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔