ساتھی فیکٹری ورکر کو زخمی کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

 ساتھی فیکٹری ورکر کو زخمی  کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نجی فیکٹری میں ساتھی ورکر کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کوجدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ٹاؤن شپ سے گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھی ورکر کو لڑائی جھگڑا پر قینچی کے وار سے مارنے کی کوشش کی ،اس دوران آصف علی زخمی ہوا، جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں