رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن جاری
8 ہزار 434 کلو چرس، 935کلو ہیروئن ،459کلو آئس ،488کلو افیون برآمد
لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کے تحت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران 15 ہزار 453 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 15 ہزار 535 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 8ہزار 434 کلوگرام چرس، 935 کلوگرام ہیروئن، 459 کلوگرام آئس، 488 کلوگرام افیون اور 2 لاکھ 19ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی ہے ۔لاہور میں بھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں جہاں 1852 منشیات فروش گرفتار اور 1803 مقدمات درج کیے گئے ۔ شہر سے 630 کلوگرام چرس، 68کلوگرام ہیروئن، 157 کلوگرام آئس، 6 کلوگرام افیون اور 10 ہزار 777 لٹر شراب برآمد ہوئی۔