ایل پی جی کی سرکاری نرخ کی بجائے زائد قیمتوں پر فروخت
لاہور(این این آئی)سوئی گیس کی بندش کے باعث شہر میں ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں بے قابو اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ایل پی جی کا سرکاری نرخ304 روپے کی بجائے 450 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین بڑی تعداد میں ایل پی جی کی طرف منتقل ہو گئے ہیں جس نے طلب کو مزید بڑھا دیا ہے۔