یونیورسٹی طالبہ سے موبائل ،پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی برآمد :ایس پی سٹی
لاہور( کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی طالبہ سے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد متاثرہ خاتون نے فوری طور پر گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے مدد حاصل کی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا۔ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم نشے کی لت پوری کرنے کے لیے شہریوں سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتا تھا اور خاص طور پر پیدل چلنے والے افراد کو نشانہ بناتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔