جمعیت اہلحدیث کا 10 مئی کو فوج سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا اعلان

جمعیت اہلحدیث کا 10 مئی کو فوج سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا اعلان

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ و کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔۔۔

 جبکہ اہم قومی و ملی امور پر متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس کی صدارت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کی۔مرکز اہلحدیث راوی روڈ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں 10 مئی 2025 کو ہونے والے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت، جرأت اور بالخصوص فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں