3 بچوں کو قتل کرنیوالی ملزمہ ماں کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا
لاہور( این این آئی)اچھرہ میں اپنے تین بچوں کو بیدردی سے قتل کرنے والی ملزمہ ماں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے گزشتہ سماعت پر ڈی این اے ، پولی گرافک ،میڈیکل ٹیسٹوں اور مزید تفتیش کے لیے 14 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ ارشاد حسین نے ملزمہ کو پانچ روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 4مئی کو دوبارہ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔