لاہورکوچائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب آج ہوگی
لاہور(اے پی پی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسف پاکستان کے درمیان لاہورکوچائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کے لیے آج پیرکونجی ہوٹل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق لاہور پاکستان کا پہلا شہر ہو گا جسے چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر اقدامات کیے جائیں گے ۔تقریب میں پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائڈ، چیف فیلڈ آفس پنجاب یونیسف رمیز بہبودوف، سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق شرکت کریں گے۔