خاتون ملازمہ سے دفتر کے مالک کی زیادتی، مقدمہ درج

خاتون ملازمہ سے دفتر کے مالک کی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور (آن لائن) کوٹ لکھپت کے علاقے میں خاتون ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون محمد شیراز کے دفتر میں کام کرتی تھی،ملزم شیراز خاتون کو ورغلا کر زیادتی کرتا رہا اور ویڈیو بھی بنالی۔ علاوہ ازیں دفتر کے لڑکے عمر نے بھی ویڈیو بنائی اور خاتون کو بلیک میل کرتا رہا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں