الحمرا:تحفظ ناموس رسالت محاذ کی استحکام پاکستان کانفرنس

الحمرا:تحفظ ناموس رسالت محاذ کی استحکام پاکستان کانفرنس

بیرونی جارحیت کیخلاف ریاستی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھیںگے:مقررین

لاہور (سیاسی نمائندہ)الحمرا ہال میں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، قائدین میں صدر تحفظ ناموس رسالت معاذ صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی (چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان (شاداب رضا نقشبندی سربراہ پاکستان سنی تحریک ) (ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب ) سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل ) محمد نواز صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن ، زیب سجادہ آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف، مظہر محمود بھٹی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد علما و مشائخ اہل سنت نے ہمیشہ ریاست پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور اس راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ اس موقع پر تحفظ ناموس رسالت محاذ کے سربراہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکانے ملک میں دہشت گردی، داعش اور فتنہ الخوارج جیسی ملک دشمن سرگرمیوں کے سدباب کے لیے علما اہل سنت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فتاویٰ، کانفرنسز اور ریلیوں کے ذریعے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔اعلامیہ میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اہل سنت و جماعت نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں