مئی میں مقدمات کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کاججز روسٹر جاری

مئی میں مقدمات کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کاججز روسٹر جاری

پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن 24 سنگل بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرینگے

 لاہور(آن لائن) مئی میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے جاری کردہ ججز روسڑ کا اطلاق آج پیر 4 مئی سے ہوگا، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 4 مئی سے 4 جولائی تک کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن 24 سنگل بینچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ تمام ڈویژنل بینچز پیر سے جمعرات تک مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ، ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عہبر گل شامل ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، لاہور ڈویژن بینچ2 میں جسٹس عابد عزیز شیخ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس ٹیکس کیسز سنے گے جبکہ ڈویژن بینچ 3میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ ہیں۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اے ٹی سی نیب کے کیسز سنے گا، لاہور ڈویژن بینچ 4 میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، ڈویژن بینچ 5میں جسٹس شہرام سرور چودھری،جسٹس محمد طارق ندیم شامل ہیں جبکہ جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ منشیات کیسز کی اپیلیں سنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں