جامعہ منظور اسلامیہ میں’’معرکہ حق بنیان مرصوص‘‘ سیمینار
لاہور (سیاسی نمائندہ) جامعہ منظور اسلامیہ لاہور کینٹ میں قومی پیغام امن کمیٹی کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص سیمینار منعقد ہوا۔
جس سے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی اور سربراہ جامعہ منظور الاسلامیہ مولانا اسد اللہ فاروق نے خطاب کیا، حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ قوم معرکہ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کر رہی ہے اور یہ کامیابی فوج و قوم کے اتحاد کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اللہ کی توحید، ختم نبوت ؐ، اصحاب اور اہل بیت کی عظمت اور ملکی سلامتی کے لیے تمام مکاتب فکر متحد ہیں۔