لیسکو :اپریل کے دوران 8کروڑ کے ڈیٹکشن بل جاری

 لیسکو :اپریل کے دوران  8کروڑ کے ڈیٹکشن بل جاری

لاہور(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات کے مطابق اپریل 2026 کے دوران بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں۔۔۔

تمام سرکلز میں مجموعی طور پر1532 بجلی چوری کے کیسز کا سراغ لگایا گیا،جن میں زیادہ تر کیسز گھریلو صارفین سے متعلق تھے ۔ بجلی چوری کیخلاف قانونی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے 1487 مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں جمع کرائی گئیں،جن میں سے 488 مقدمات درج ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں