وزیر ہاؤسنگ کی حلقہ میں کھلی کچہری ، عوامی مسائل سنے

 وزیر ہاؤسنگ کی حلقہ میں  کھلی کچہری ، عوامی مسائل سنے

لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے ۔اس موقع پرعوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

صوبائی وزیر نے واسا،لیسکو، سوئی گیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش پانی، سیوریج، صفائی اور ترقیاتی کاموں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں