ایل ڈی پی گلیوں پر معیاری ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت
غیر معیاری مٹیریل پر زیرو ٹالرنس اپنایا :ڈپٹی کمشنر کی اجلاس میں ہدایت
لاہور(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو میں پانچ ہزار ایک سو سات گلیوں کی تکمیل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سی او ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، واسا، نیسپاک اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ غیر معیاری مٹیریل پر زیرو ٹالرنس اپنایا اور معیار یقینی بنایا جائے ۔
ایل ڈی پی گلیوں پر ٹف ٹائل معیار کے مطابق لگائی اور سیوریج و واٹر سپلائی بیک وقت مکمل کی جائے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نظرانداز گلیوں میں کام جاری اور واسا و ایم سی ایل مربوط حکمت عملی سے کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شفافیت اور معیار مشن کی بنیاد ہیں۔ اجلاس میں سی او ایم سی ایل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے پیش رفت بارے آگاہ کیا جبکہ نیسپاک نے کوالٹی کنٹرول پر بریفنگ دی۔ فیز ٹو میں پانچ ہزار ایک سو سات گلیوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولت ملے گی اور پروگرام وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ محروم علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے ،منصوبہ شفافیت سے مکمل ہوگا۔