پیپلز پارٹی کسان،مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت : گورنر
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی عمر سلیم کی قیادت میں ملاقات۔
وفد نے گورنر سردار سلیم حیدر خان کو پان سگریٹ ایسوسی ایشن کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجر برادری کیلئے سہولت کاری کا کردار اداکیا ہے ۔ معاشی استحکام کیلئے کاروباری سرگرمیاں ناگزیرہیں۔پیپلز پارٹی کسان،مزدور،دکاندار اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے ۔ دریں اثنا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی صحافت پر دنیا بھر کے پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔