مستحقین کوعید کی خوشیوں میں شامل کریں :حلیمہ سعدیہ

 مستحقین کوعید کی خوشیوں  میں شامل کریں :حلیمہ سعدیہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات حلیمہ سعدیہ نے عالمِ اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے کہا ہے کہ یہ عید اسوئہ ابراہیم کی یادگار ہے جنہوں نے یکسو ہو کر اپنی زندگی صرف رضائے الٰہی کی خاطر قربانیاں دیتے گزاری۔ ہر سال عظیم فریضے۔۔۔

 ، حج کے اختتام پر کروڑوں مسلمان اللہ کی راہ میں جانور قربان کر کے حضرت ابراہیم ؑاور انکے خاندان کی سنتوں کو زندہ کرتے ہیں۔ رمضان کے روزوں کی طرح یومِ نحر کی قربانی کا مقصد بھی تقویٰ کا حصول ہے ۔ اس عید پر ہمیں چاہیے کہ اللہ کی خاطر اپنی ان انفرادی و اجتماعی وابستگیوں کو قربان کر ڈالیں جو ہمارے دین کی ترقی کی راہ میں حائل ہیں اور مستحقین کوعید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ ناظمہ اعلیٰ نے مزید کہا کہ آج امت کو اپنے آرام کی قربانی دیتے ہوئے فلسطین کی مکمل آزادی کیلئے بھی متحرک ہونا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں