عید پرگرینڈ صفائی آپریشن،عملے ،افسروں کی چھٹیاں منسوخ
صوبہ بھرکی 4ہزار سے زائد یوسیزمیں عملہ متحرک،40 ہزار گاڑیاں زیر استعمال
لاہور (عمران اکبر )صوبہ بھر میں عید الاضحی کاگرینڈ صفائی آپریشن جاری ،و زیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صفائی عملے اور افسروں کی چھٹیاں منسوخ،صوبہ بھرکی4 ہزار سے زائد یونین کونسلز میں زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز پر ستھرا پنجاب کاعملہ متحرک ، تمام اضلاع میں3800 سے زائد پرائمری کولیکشن سنٹرز کا قیام ،عید صفائی آپریشن میں 13 ہزار اضافی لوڈر رکشے اور پک اپس استعمال کی جارہی ہیں ۔40 ہزار سے زائد گاڑیاں صوبہ میں ویسٹ اور آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے مصروف رہیں گی۔تمام اضلاع میں 1لاکھ 84 ہزار سے زائد ورکرز صفائی آپریشن پر تعینات ہیں، صوبہ بھر میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائینگے ، صفائی آپریشن کیلئے 21 لاکھ کلو چونا، 150,000 لٹر فینائل 38 ہزار لٹر عرق گلاب تمام اضلاع کو مہیا کر دیا گیا ہے ۔ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے 24گھنٹے فعال ہے ۔چھپ کر نہر میں الائشیں پھینکنے والوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔آلائشیں پھینکنے والوں 50ہزار جرمانہ کیا جائے گا ،ستھرا پنجاب لاہور کے افسروں سمیت 17ہزار سے زائد سینٹری ورکرز ،ڈرائیورز اورسپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہورمیں شہریوں کو 15 لاکھ سے زائدماحول دوست ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائینگے ۔شہریوں کی سہولت اور ماحول دوست بیگز فراہمی کیلئے شہر بھر میں 319 عید کیمپس فعال کر دیئے گئے ہیں۔