بادشاہی مسجد میں صفائی مہم میں محراب و منبر کا کلیدی کردارپرسیمینار
لاہور (این این آئی)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایک پروقار سیمینار سے خطاب کرتے کہا ہے کہ صفائی محض ایک شہری ذمہ داری نہیں بلکہ ایمان کا ناگزیر اور روشن ستون ہے ۔۔۔
تاریخی بادشاہی مسجد کے اقبال ہال میں صفائی مہم میں محراب و منبر کا کلیدی کردارکے عنوان سے سیمینار کا مقصد عید الاضحی کے مقدس تہوار کے دوران صوبے بھر میں مثالی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری انتظامیہ اور مذہبی قیادت کے درمیان ایک مضبوط اتحاد قائم کرنا تھا۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ستھرا پنجاب کے تحت وسیع وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس سے قبل سیمینار کے آغاز میں بادشاہی مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے علمائے کرام اور مشائخ پر زور دیا کہ وہ عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منبر و محراب کو موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کریں۔