اوکاڑہ :ٹریفک حادثات،1شخص جاں بحق ‘4شدید زخمی
ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مصطفی موقع پر دم توڑگیا، لاش ہسپتال منتقل
اوکاڑہ (خبر نگار) اوکاڑہ میں دو ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،4 شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ جی ٹی روڈ مووی پوائنٹ کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ مصطفی موقع پر ہی دم توڑگیا،دوسرا حادثہ لاثانی پیپر مل دیپالپور روڈ کے قریب پیش آیا.جہاں منی ٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد 38 سالہ اعظم،25 سالہ یاسین،45 سالہ یوسف اور 43 سالہ شعبان شدید زخمی ہوگئے ،حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ،جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ،جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی لاش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔