63سال پرانا ویجیٹیبل مارکیٹ آرڈیننس منسوخ کرنیکا فیصلہ

63سال پرانا ویجیٹیبل مارکیٹ آرڈیننس منسوخ کرنیکا فیصلہ

قانونی فریم ورک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے اقدامات جاری:رانا ارشد

لاہور (حمزہ خورشید سے )صوباے ء حکومت نے 63 سال پرانے پنجاب ویجیٹیبل مارکیٹ (لاہور) آرڈیننس 1963 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس سلسلے میں ویجیٹیبل مارکیٹ (لاہور)ریپیل بل 2026پنجاب اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا جسے مزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ کے سپرد کر دیا گیا ۔ بل فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے آرڈیننس تنسیخی کی سفارش کی تھی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ویجیٹیبل مارکیٹ آرڈیننس 1963 لاہور میں مرکزی سبزی منڈی کے قیام اور مختلف مقامات پر قائم بکھری ہوئی سبزی منڈیوں کو ایک جگہ منتقل کرنے کیلئے نافذ کیا گیا تھا ،سبزی منڈی کے قیام اور منتقلی بارے تمام مقاصد مکمل ہو چکے ہیں، اسلئے مذکورہ قانون کو برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔ چیف وہپ مسلم لیگ (ن)رانا ارشد نے کہا ہے کہ 63سال پرانے قانون کی تنسیخ سے انتظامی یا تجارتی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کے قانونی فریم ورک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں