نقب زن گینگ کے 3ارکان گرفتار ،لاکھوں کاسامان برآمد
میٹرو بسوں اورہسپتالوں سے موبائلز چوری میں ملوث ملزم بھی پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد تفتیشی پولیس نے نقب زن گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ غازی آباد پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ اور اسکے 2ساتھی گرفتار کر کے لاکھوں کے اے سی، ایل ای ڈی، استری،جوسر مشین،ان سلے کپڑے ودیگر گھریلو سامان برآمد کر لیا ۔ملزموں نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ۔نصیر آباد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے میٹرو بسوں اور ہسپتالوں سے موبائلز چوری کے واقعات میں ملوث ملزم سفیان کو میٹرو سٹیشن سے گرفتار کر کے چوری شدہ 6 موبائل فون برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ ملزم رش پر مریضوں کے لواحقین کی جیبوں سے موبائل چوری کرتا تھا جس نے 3 دن میں میٹرو بسوں، چلڈرن و گلاب دیوی ہسپتال سے 6موبائل فون چرائے تھے ۔